ملائشیا : 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ملائشیا کا آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا ، حکومت نے بھی تصدیق کر دی

ملائشیا : 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ملائشیا کا آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا ، ...
ملائشیا : 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ملائشیا کا آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا ، حکومت نے بھی تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملائشیا کے آئل ٹینکر کو ہائی جیک کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا کے آئل ٹینکر کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جس کی تصدیق حکومت نے بھی کر دی ہے ۔ آئل ٹینکر میں 9لاکھ لیٹر ڈیزل موجود تھا ۔ ہائی جیکرزآئل ٹینکر پر قبضہ کر کے انڈونیشیا کے سمندر میں لے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایم ٹی ویئر ہارمنی نامی ٹینکر پیر کے روز ٹینجن پیلیپس پورٹ سے روانہ ہوا تھا جب سے ہائی جیک کر لیا گیا۔ آئل ٹینکر میں موجود تیل کی مالیت تقریباً 392,795 ڈالر ہے۔

ایم ایم ای اے کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ایسا خیال ظاہر کیا جا رہے کہ آئل ٹینکر اب انڈونیشیا کے جزیرے بتام سے نکل گیا ہےتاہم آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے والوں کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔