بھارتی فوج نے اپنے ہی سینکڑوں فوجیوں کے موبائل فون زبردستی کیوں توڑ ڈالے؟ وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

بھارتی فوج نے اپنے ہی سینکڑوں فوجیوں کے موبائل فون زبردستی کیوں توڑ ڈالے؟ ...
بھارتی فوج نے اپنے ہی سینکڑوں فوجیوں کے موبائل فون زبردستی کیوں توڑ ڈالے؟ وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجی پہلے ہی اپنی قسمت پر آنسو بہاتے تھکتے نہیں کہ اب ان پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے زیر تربیت کیڈٹس کیلئے ایک ایسی سزا پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے جو واقعی انہیں رُلا رہی ہے ۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افسران نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے کیڈٹس کے موبائل فون ضبط کر لیتے ہیں اور جب کافی تعداد میں موبائل فون جمع ہو جاتے ہیں تو کھلے مقام پر ڈھیر لگا کر پتھروں اور اینٹوں سے انہیں چکنا چور کر دیا جاتا ہے ۔ حال ہی میں جب کیڈٹس کے موبائل فونز توڑنے کی ایک ویڈیوسامنے آئی تو لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ بھارتی سوشل میڈیا پر تو یہ ویڈیو گردش کرتی ہی رہی لیکن چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بھی یہ ویڈیو چلائی تاکہ ناظرین کو دکھایا جا سکے کہ بھارتی فوج کیسے گھٹیا انداز میں نظم و ضبط یقینی بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ان کے جوان بہت نافرمان ہو گئے ہیں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیاں عام ہو رہی ہے لہٰذا انہیں سبق سکھانے کیلئے اس طرح کی سزائیں دینا ضروری ہو گیا ہے ۔ فوجی حکام کی پریشانی کا اندازہ آپ اس بات سے کر سکتے ہیںکہ کچھ عرصہ قبل 19 مدراس یونٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی نائیک کپتھی ریسان کو جب اس کے افسر میجر شکار تھاپا نے موبائل فون استعمال کرنے سے سختی کے ساتھ منع کیا تو اس نے طیش میں آکر میجر کے سر پر گولی مار کر اسے دنیا سے ہی رخصت کر دیا۔