رواں برس نئے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ سے کم رہنے کا امکان ہے : جرمن وزیر داخلہ
برلن(این این آئی)جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہاہے کہ اس کا قوی امکان ہے کہ 2017 کے دوران جرمنی پہنچنے والے نئے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ سے کم رہے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈے میزیئر نے کہاکہ اختتامِ نومبر پر جرمنی میں داخل ہونے والے نئے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار تھی اور امکان ہے کہ سال رواں کے آخر تک یہ تعداد 2 لاکھ سے تجاوز نہیں کرے گی۔ 2016 میں جرمنی پہنچنے والے تارکین کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار رہی تھی جبکہ 2015 میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 90 ہزار رہی تھی۔