دبئی جانے والے یا متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کسی بھی صورت یہ ایک کام کبھی نہ کریں، پکڑنے کیلئے جاسوس مقرر کردئیے گئے، بڑا خطرہ
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں ہیں تو سگریٹ پینا صرف آپ کی صحت کے لئے ہی نقصان دہ نہیں ہے بلکہ جیب پر بھی بہت بھاری پڑسکتا ہے اور حتیٰ کہ قید اور ملک بدری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
”خلیج ٹائمز“ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کردیا ہے کہ ممنوعہ مقامات پر سگریٹ پینے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا، اور جو لوگ قوانین کے نفاذ میں نرمی کا فائدہ اٹھا کر اب تک خلاف ورزی کرتے چلے آرہے تھے انہیں پکڑنے کے لئے ایک خصوصی انتظام کر لیا گیا ہے۔ یہ خصوصی انتظام وہ جاسوس ہیں ممنوعہ جگہوں پرنظر رکھیںگے اور جہاں بھی کوئی سگریٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو فوری طور پر اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
مزید جانئے: عرب میاں بیوی میں جھگڑا، بیگم 13سال پرانا چیک نکال لائی،فیصلہ ہوگیا
گاڑی میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی موجودگی میں سگریٹ پینے والوں کو 500 درہم جرمانہ کیا جائے گا جبکہ عوامی مقامات پر شیشا پینے والوں کو بھی 500 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ تمباکو نوشی سے متعلقہ اشتہارات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ گاڑی سے باہر سگریٹ پھینکنے والے کو 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹ جاری کئے جائیں گے۔ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے۔ اسی طرح دکانوں میں کیشیئر کے قریب یا بچوں کی اشیاءکے قریب تمباکو نوشی سے متعلقہ اشیاءرکھنے پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔