جنگ کی صورت میں چینی فوج 48 گھنٹوں, فضائیہ 10 گھنٹوں میں بھارتی دارالحکومت میں ہوگی : چین
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے سرکاری میڈیا نے کہاکہ ہے کہ چین اور بھارت کی جنگ ہونے کی صورت میں چینی فوج 48 گھنٹوں میں بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہوں گے ،اس انکشاف کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے جبکہ سوشل میڈیا پر اس بیان کی ویڈیو بھی کافی مقبولیت حاصل کرگئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیان بھارت کے نئے آرمی چیف کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری ٹی وی نے کہاکہ اگر بھارت کی چین کے ساتھ جنگ چھڑ جائے تو چین کی فوج موٹربائیکس پرہی 48 گھنٹوں کے اندر اندر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو سکتی ہے جبکہ چین کی فضائیہ کو بھارتی دارالحکومت پہنچنے میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے درکار ہوں گے۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل پر یہ دعویٰ نشر ہونے کے بعد بھارت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بے چینی دیکھنے میں آئی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اس قسم کے بیانات میں کسی ملک کا نام لیا ہے ، اس بیان کا وقت زیادہ اہم ہے ، چین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے پاکستان کے لئے کولڈسٹارٹ سٹریٹجی کا بیان دیاگیا۔