کانگو میں کشتی کا حادثہ ، 27افراد ہلاک،54لاپتہ

بین الاقوامی

گبون(این این آئی)عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم ازکم ستائیس افراد ہلاک جبکہ 54 لاپتہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دریائے کاسائی میں رونما ہونے والے اس حادثے کے بعد امدادی کاررائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ابھی تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔