یمنی باغیوں نے ہنی مون منانے والے نوجوان کو اغواء کرلیا

بین الاقوامی

صنعا(این این آئی)یمن میں جنگجوباغیوں نے شہر کے ایک ہوٹل میں شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے قیام کرنے والے ایک شہری کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

چین نے بھارت پر بڑا حملہ کردیا ،158بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے: دنیا ٹی وی کا دعویٰ
ابعرب ٹی وی کے مطابق فائز عبدہ الحداد نامی ایک نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی ہنی مون منانے کے لیے اب شہر میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔باغیوں نے اچانک رات کو ہوٹل کے کمرے پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود فائز عبدہ الحداد کو اس کی اہلیہ کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ الحداد کا اغواء اس کی شادی کے محض تیسرے روز عمل میں آیا ہے۔فائز عبدہ الحداد آبائی شہر ذمار کے وصاب کے علاقے سے اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے مآرب آیا تھا جہاں اسے اغواء کرلیا گیا ہے۔