امریکہ میں مقیم ترک باشندوں کا گولن کی حوالگی کے لئے وائٹ ہاوس کی سرکاری ویب سائٹ پر مہم کا آغاز

بین الاقوامی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں مقیم ترک باشندوں نے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے لیے وائٹ ہاوس کی سرکاری ویب سائٹ پر مہم کا آغازکردیا۔

آسٹریلیا سے مہاجرین کی امریکا منتقلی ایک مرتبہ پھر روک دی گئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مقیم ترک باشندوں کی فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کی اس مہم کے متن میں امریکی انتظامیہ پر اس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے کہ وہ15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش میں شہید اور زخمی ہونے والے ترک باشندوں کے بہے خون کے احترام میں گولن کو ترکی کے جلد از جلد حوالے کر دے گی جبکہ اس مہم کے لئے وائٹ ہاوس کی سرکاری ویب سائٹ پر ایڈرس پر کلک کرنا کافی ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں اگر 1 ہزار دستخط قبول کر لیے گئے تو اس مہم پر اعلی حکام غور کرنا شروع کر دیں گے۔