شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ،3 دہشت گرد ہلاک

بین الاقوامی

بغداد(آئی این پی )شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یمنی جیلوں میں باغیوں کا بد ترین تشدد، 70 مغوی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ زاپ کے علاقے میں واقع سرحدی چوکیوں اور فوجی اڈوں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف دہشتگردوں کا پتہ لگاتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا گیا ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ترک فضائیہ نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اورایک غا ر سمیت دو مشین گنوں کو تباہ کر دیا ۔