امریکی میڈیا جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے: صدر ٹرمپ کا الزام

بین الاقوامی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صاحبزادے کی روس کی ایک وکیل کے ساتھ ملاقات کی خبریں دینے والے رپورٹرز پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ امریکی میڈیا جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی انتخابی مہم کے دوران ہونے والی بحث کے سوال غیر قانونی طور پر پہنچائے جاسکتے ہیں اور وہ 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرسکتی ہیں لیکن "جعلی نیوز میڈیابرستا میرے بیٹے ڈان پر ہے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ امریکی میڈیا، جسے انہوں نے ٹوئٹ میں’’فیک نیوز‘‘قرار دیا، اپنے تمام نامعلوم ذرائع اور متعصب اور فراڈ رپورٹنگ کے ذریعے ہمارے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کی انجمن نے امریکی صدر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار پریس جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔

البغدادی کے زندہ ہونے کا 99 فیصد یقین ہے: کرد عہدیدار
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ گزشتہ سال انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر نے ایک روسی وکیل سے ملاقات کی تھی کیوں کہ انہیں پتا چلا تھا کہ اس وکیل کے پاس انتخابات میں صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن کے بارے میں بعض ایسی معلومات ہیں جن سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔