افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 26جنگجو ہلاک

بین الاقوامی

کابل(آئی این پی)افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے ۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہوا جس کے نتیجے میں داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ضلع رودات ، کوٹ اور ہیسکا مینا میں نشانہ بنایا گیا۔انکا کہنا تھاکہ عسکریت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ٹھکانوں میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

یمنی جیلوں میں باغیوں کا بد ترین تشدد، 70 مغوی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے