پاکستان اورچین، بھارت اور امریکہ مابین گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں:چینی میڈیا

بین الاقوامی

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون اور اسلحہ خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 26جنگجو ہلاک
معروف چینی رونامہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ، بھارت نے بغیر پائلٹ 22جاسوس طیاروں کی خریداری کے لئے گزشتہ برس امریکہ کو درخواست کی تھی ۔ اس ڈیل کی لاگت کا تخمینہ 2بلین امریکی ڈالر بنتا ہے ، اطلاعات کے مطابق ویسے بھی ابھی یہ معاملہ کانگریس سے تصدیق نامہ کی موصولی کے بعد ہی طے پائے گا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے اسلحہ کی فروخت اس خطے کی علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے ۔ ہمیں پاک بھارت کے مابین تعلقات اور بڑھتے ہوئے پریشان کن حالات کو نظر انداز کرنا چاہیے۔