میزائل پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا گیا جائے گا:ایرانی آرمی چیف

میزائل پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا گیا جائے گا:ایرانی آرمی چیف
میزائل پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا گیا جائے گا:ایرانی آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے چیف آف آرمی سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہاکہ ہمارامیزائل پروگرا م ہی ہماری دفاعی طاقت ہے اور اس حوالے سے کسی سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔

پاکستان اورچین، بھارت اور امریکہ مابین گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں:چینی میڈیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے آرمی چیف کا شمال مشرقی شہر میں بری فوج کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران نے دشمن سے لاحق خطرات کے مقابلے میں اپنی دفاعی توانائی و طاقت اور آمادگی کا نہ صرف تحفظ کیا بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔ہم نے اپنے بل بوتے پر دفاعی طاقت و توانائی کو فروغ دیتے ہوئے اپنی سرحدوں کے تحفظ اور تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں مزاحمتی ملکوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کو مثالی امن کا تحفہ پیش کیا ہے۔انہوں نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی پر مبنی امریکہ کے فوجی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو چاہئے ایک ایسے ملک کے بارے میں کہ جس نے ہر قسم کی سازش پر پانی پھیرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں، عقل و شعور کی باتیں کریں۔