بھارتیوں میں عدم برداشت عروج پر پہنچ گئی،نوجوان نے گھرسے باہر نہ آنے پر لڑکی کو آگ لگادی

بین الاقوامی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں عدم برداشت کے شکار نوجوان نے گھر سے باہر نہ آنے پر لڑکی کو آگ لگادی ،جس کے نتیجے میں لڑکی بری طرح جھلس گئی۔

ڈاکٹرز کو جان لیوا انجیکشن لگانے کی اجازت دی جائے ، مریض کی عدالت کو استدعا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ میں 23سالہ نواجوان اپنی 17سالہ دوست کو ملنے اس کے گھر جاپہنچا اور دوست کو گھر سے آنے کاکہاجس پر لڑکی نے انکار کردیا،نوجوان کافی اصرار کرنے پر بھی لڑکی اپنے فیصلے سے ٹس سے مس نہ ہوئی اور لڑکے نے طیش میں آکر اور اس نے مٹی کا تیل چھڑک کر لڑکی کو آگ لگادی۔پولیس حکام کا کہناہے کہ نوجوان کے اس اقدام سے لڑکی بری طرح جھلس گئی جس پر پڑوسیوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ اس واقعے میں لڑکا بھی 50فیصد جھلس گیا۔تاہم پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال سے حراست میں لے لیا ہے جس سے ڈسچارج کے بعد ہی تفتیش کی جائے گی۔