جرمنی میں فرینڈز آف کشمیرکےنام سے فورم کی تشکیل

بین الاقوامی

برلن(عمر فاروقی)صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کی تحریک اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم کی کوششوں سے جرمنی میں آباد کشیر اور پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں پر مشتمل فرینڈز آف کشمیر کے نام سے ایک فورم تشکیل دے دیا گیا . جو ہر قسم کی جماعتی اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ھو کر کشمیر کاز کے لئے کام کرے گا . اس کا اعلان جرمنی میں پاکستانی سفیر جناب جوہر سلیم نے گزشتہ روز یہاںِ صدر آزاد کشمیر کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ھوے کیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی . اس موقع پر خطا ب کرتے ھوے سردار مسعود خان نے کہا کہ قوموں کو تقسیم کرنے کے لئے دیواریں بنانے اور باڑ ھ لگانے والے فسطائیت کے پیروکار , دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والے ھوتے ھیں . جو ھمیشہ مذاکرات اور جمہوریت کے خلاف ھوتے ھیں . عوام کی آواز کو جبر اور ظلم سے دبانا ان کی عادت ھوتی ھے . عالمی تاریخ اور دیوار برلن کے انہدام نے نے ثابت کیا ھے ایسے ملکوں اور حکمرانوں کو ھمیشہ شکست ھوئی اور منقسم قوم دیوار اور پابندیاں توڑ کر ایک ھوئی . سردار مسعود خان نے کہا کہ جرمنی اس وقت یورپ میں قائدانہ کردار کا حامل ملک ھے جنگ عظیم دوم کے بعد شکست خوردہ قوم نےمحنت اور علم کی بدولت ا س قدر ترقی کی کہ آج جرمنی دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ھے .جرمنی میں مقیم ھماری کمیونٹی کسی لحاظ سے کم نہیں . کمیو نٹی کے رہنماو¿ں سے اپیل ھے کہ وہ مسلہ کشمیر کےحل اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کروانے میں ھماری مدد کرے . جرمن سیاسی جماعتوں اور رہنماو¿ں سے رابطے بڑھائیں اور ان کے ذریعے پارلیمنٹ اور حکومت تک اپنی بات پہنچائیں . ھم یورپی ملکوںس آزادی کی بھیک نہیں مانگتے صرف انہیں ظالم کا ھاتھ روکنے کی ذمہداری یاد دلاتے ہیں . گزشتہ صدی میں بھی ظلموں کے ہاتھ بین الاقوامی برادری نے مل کر روکے تھے . صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ھے اس لئے پاکستان کا کوئی بھی فرد کشمیر سے دستبردار نہیں ھو سکتا . صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کا وہاں حکم زبان بندی ھے . انٹرنیٹ فون اور سوشل میڈیا پر پابندی ھے تاکہ قابض فوجیوں کے ظلم وبربریت کی کوئی تصویر , جبر کی کوئی ویڈیو, تشدد کی کوئی جھلک مہذب دنیا تک نہ پہنچ پائے . بھارتی حکام عالمی برادری کے سامنے مظلوم بن کر پیش ھوتے ھیں . حلانکہ ان کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ھوے ھیں . سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری قوم کو بھارت پر اخلاقی برتری حاصل ھے .