پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش، افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے : امریکہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ، دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار نہیں ادا کریں گے ۔
نیوز بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ پاک افغان سرحدی کشیدگی سے افغان امن عمل کو نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ، دونوں ممالک کو معاملات خود ٹھیک کرنے ہوں گے جبکہ پاک و افغانستان معاملات ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ جان کربی کاکہناتھاکہ افغان مفاہمتی عمل بہترین آپشن ہے اور اس کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے ۔