سی پیک کی وجہ سے چین کا مسئلہ کشمیر سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا:ترجمان چینی وزارت خارجہ

بین الاقوامی

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ سی پیک کی وجہ سے چین کا کشمیر سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی وراثت کا معاملہ ہے جو کہ فریقین کے درمیان مشاورت اور بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے ۔