بھارت:شیلٹر ہوم سربراہ نے 2ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شیلٹر ہوم کے سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوش کا شنانہ بناڈالا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 کروڑ71 لاکھ ڈالرز کی کمی
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر کھاندڈوا میں پیش آیا جہاں شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر نے 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 60سالہ ملزم پونم چند مالویا نے شیلٹرہوم میں مقیم 13 اور15 سالہ 2 بہنوں کو رات کا کھانے دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھران کی عزت تار تار کردی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی ایس این تیواری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ شیلٹر ہوم کا ڈائریکٹر پہلے بھی ان کی عصمت ریزی کرچکا ہے جبکہ طبی معائنے کے بعد دونوں بہنوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔