خواتین کو غیر اخلاقی اشارے بازی کر نے والوں کو موقع پر یہ سزا دی جائے،فرانسیسی حکومت نے ایسا قانون تیار کر لیاکہ جان کرہر مرد خاتون کوچھیڑنے سے پہلے دس بار سوچے گا
پیرس (آئی این پی)فرانس میں خواتین پر سرعام فقرے کسنے ، سیٹی بجانے یا غیر اخلاقی اشارے بازی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا جائے گا،حکومت نے خواتین کو چھیڑنے والوں سے نمٹنے کے لئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا ۔
ایران سے جوہرے معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور اس نئے قانون کی روح رواں 34 سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں ۔نئے قانون کی تیاری کیلئے5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کیلئے پولیس اور مجسٹریٹس کیساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔