طالبان کو ہر ماہ 25 کروڑ روپے کونسا ملک دیتا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا جو کسی نے بھی نہ سوچا تھا، دنیا میں کھلبلی مچ گئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت پر کہ جب امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کر رہا تھا، مغربی میڈیا میں یہ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا ہے کہ روس مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کے خلاف کارروائیوں کیلئے طالبان کو ہر ماہ 25لاکھ ڈالر (تقریباً 25کروڑ پاکستانی روپے) کی امداد دے رہا ہے۔
ویب سائٹ آئی بی ٹائمز کی ایک رپورٹ میں جریدے ’دی ٹائمز‘ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایندھن سے بھرے ٹینکر ازبکستان کے سرحدی علاقے سے ہوتے ہوئے افغانستان بھیجے جاتے ہیں اور ان کمپنیوں کے حوالے کئے جاتے ہیں جو دراصل شدت پسندوں کیلئے کام کررہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ایندھن کی فروخت سے ہر ماہ 25 لاکھ ڈالر کما کر شدت پسندوں کو دے رہی ہیں۔
چینی فوج نے کس ملک پر حملے کی تیاری مکمل کرلی؟ تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر پاکستانی بھی پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک خزانچی نے اس خفیہ کاروبار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ”ہم ایندھن بیچتے ہیں اور رقم براہ راست اپنے کمانڈروں میں تقسیم کرتے ہیں۔ روس سے رقم لینا ہمارے لئے پسندیدہ بات نہیں ہے لیکن ہماری لڑائی کے اس مرحلے پر ہمارے لئے یہ ضروری ہوچکا ہے۔ میں ایک صوبے کے ایک سیکٹر میں چند طالبان کمانڈروں کے مالی امور کو دیکھتا ہوں۔ ہم انہیں رقم تقسیم کرتے ہیںا ور اس کا حساب کتاب بھی رکھتے ہیں، لیکن میری طرح ہی اور بہت سے لوگ یہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔“ اس خزانچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ایندھن بھجوانے کا عمل ڈیڑھ سال قبل شروع ہوا اور یہ ایندھن کابل میں تاجروں کو بیچا جاتا ہے۔