جنگی جرائم کا الزام،جماعت اسلامی کے رہنما کوعمرقید کی سزا
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیشی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی رہنما دلاور حسین سیدی نے عمرقید کی سزا سنا دی۔بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے 73سالہ دلاور حسین کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزا دی گئی۔سرکاری وکیلوں کے مطابق جماعت اسلامی رہنما پر لوٹ مار،قتل عام اور زیادتی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، دلاور خود پر لگے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے لہذانہیں سزا بھگتنی ہوگی۔ اس موقع سکیورٹی کے خاص انتظامات موجود تھے۔