سائنسدانوں نے اندھیرے میں دکھانے والا آئی ڈراپ تیار کرلیا

سائنسدانوں نے اندھیرے میں دکھانے والا آئی ڈراپ تیار کرلیا
سائنسدانوں نے اندھیرے میں دکھانے والا آئی ڈراپ تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) کیا کوئی مکمل اندھیرے میں کسی چیز کو عینک یا لینز کو لگائے بغیر دیکھنا چاہتا ہے تو ایسا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ امریکی سائنسدانوں نے ایسا آئی ڈراپ تیار کرلیا ہے جو انسانی آنکھ کے اندر ایسی صلاحیت پیدا کردیتا ہے کہ وہ مکمل اندھیرے میں بھی ہر چیز کو صاف شفاف دیکھ سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیاسے تعلق رکھنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک رضا کار کے اندر مکمل اندھیرے میں 164فٹ تک دیکھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے دوران رضا کار کی ٓانکھوں میں سیال لوشن ڈالا گیا جس کے بعد وہ اندھیرے میں بھی لوگوں کو 100فیصد تک دیکھنے کے قابل ہوگیا۔ انتہائی گہرے سمندر میں پائی جانیوالی مچھلی کے اندر موجود جزسی اوسکس کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جسے عام طور پر کینسر کے علاج کی تحقیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ابھی اس سیال کا استعمال عام افراد کیلئے خطر ناک قرار دیا گیا ہے۔