بھارتی بز نس مین گرفتاری کے چند منٹوں بعد ضمانت پر رہا

بھارتی بز نس مین گرفتاری کے چند منٹوں بعد ضمانت پر رہا
بھارتی بز نس مین گرفتاری کے چند منٹوں بعد ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھارتی حکومت کی درخواست پر بزنس مین وجے مالیا کو گرفتار کر لیا تاہم گرفتاری کے چند منٹوں بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ وجے مالیا پر بھارت میں9ہزا ر کروڑ بینک نادہندگی کا الزام ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا
تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک اور برطانیہ میں مقیم بھارتی بزنس مین کو آج صبح بھارتی حکومت کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یار نے لندن سے گرفتار کیا مگر عدالت میں چند منٹوں کی کارروائی کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈیارڈ کے ترجمان انہیں گرفتاری کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا لیکن بعد ازاں انہیں اپنے قانونی مشیروں کے ہمراہ عدالت سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق ہی کارروائی کی جائے گی۔

بچوں کے رشتوں کیلئے پریشان والدین اس وقت یہ سورت پڑھیں
واضح رہے کہ وجے مالیا شراب کی تجارت ، نجی ائر لائن اور ایک کرکٹ ٹیم کے بھی مالک ہیں ، بھارتی حکومت نے برطانیہ سے وجے مالیا کو ملک بدر کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ برطانوی حکام کی جانب سے رد کردی گئی ، تاہم بھارتی وزیر خزانہ نے برطانیہ سے غبن کے کیس میں وجے مالیا کو گرفتار کرنے کا کہا جس پر آج انہیں گرفتار کیا گیا مگر گرفتاری کے چند منٹوں بعد انہیں رہا کردیا گیا۔