22 جولائی کو دوران پرواز غائب ہونے والے بھارتی طیارے اور دو سال قبل گم ہونے والے ملائیشین مسافر طیارے میں کیا چیز مشترک ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) 22جولائی کو دوران پرواز غائب ہوجانے والے بھارتی فوجی طیارے اور دو سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیاءکے مسافر طیارے میں ایک ایسی قدرمشترک تھی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین طیارے کی طرح اس بھارتی طیارے نے بھی لاپتہ ہونے سے قبل اپنا روٹ تبدیل کیا اور تیزی کے ساتھ نیچے کی طرف آیا تھا، اورپھر اس کا بھی کوئی سراغ نہ ملا۔ یہ انوتوف 32طیارہ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے چنائی سے روانہ ہوا تھا۔ 9بج کر 12منٹ پر چنائی سے 270کلومیٹر دور پہنچ کر جب اس کی بلندی 23ہزار فٹ تھی یہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ غائب ہونے سے 7سے 8منٹ قبل پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا تھا کہ میں راستے میں آنے والی بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے طیارے کا رخ دائیں طرف موڑ رہا ہوں۔ اس کے چند منٹ بعد طیارہ تیزی کے ساتھ زمین پر آیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔ اس کے بعد پائلٹ کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ ”طیارے کا اس طرح اچانک غائب ہوجانا بہت حیران کن ہے۔ جب طیارہ غائب ہوا تو وہ ان 150سے 200ناٹیکل میل حدود میں تھا جہاں ریڈار کی کوریج نہیں تھی۔ اب تک اس جہاز کے ملبے کی تلاش کے لیے بھارت کے طیارے 1ہزار گھنٹے پرواز کر چکے ہیں اور 30سے زائد بحری جہاز 360ناٹیکل میل سفر کر چکے ہیں تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔“