پاکستان ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرے: بھارت

پاکستان ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرے: بھارت
پاکستان ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرے: بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت منظور کیے جانے پر بھارت میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرے۔
پانچ سال قید میں گزارنے کے بعدپاکستانی عدالت کی طرف سے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانے منظور کئے جانے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا۔
ادھربھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی دہشت گردی سے لاحق خطرات سے آنکھیں بند کررہا ہے جس کا بھارت سمیت پاکستان کو بھی نقصان ہو گا۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنی چاہیے اور یہ کہ ممبئی پر حملوں کے ملزمان کے خلاف اسے ٹھوس شواہد فراہم کیے جاچکے ہیں، جس کے باوجود ضمانت کی منظوری ایک سوالیہ نشان ہے۔

ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان کی ضمانت منظور