سعودی وزیر لیبر نے غیرملکیوں کو سخت پیغام دے دیا
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کردیا ہے کہ انہیں کسی بھی قیمت پر ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا اور اس ضمن میں سخت ایکشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر لیبر عبدالفقیہہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں صرف وہی غیر ملکی قیام کرسکتے ہیں جو قانون کی پاسداری کرتے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکال باہر کیا جائے گا۔
نائیجیرین فوجیوں کا کورٹ مارشل، 54 کو موت کی سزا
وزارت نے 150 نئے انسپکٹروں کی تعیناتی بھی کردی ہے جو کاروباری اداروں پر چھاپے مار کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو پکڑیں گے۔ خواتین انسپکٹروں کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے جو اس بات کا معائنہ کریں گی کہ کاروباری اداروں کی طرف سے خواتین ملازمین کو کام کیلئے مناسب ماحول فراہم کیا جارہا ہے یا نہیں؟