پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کا اجلاس ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کا اجلاس ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی ...
پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کا اجلاس ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار کوبڑھانے پر اتفاق ہو گیا ۔واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کا 24واں اجلاس ہوا جس میں علاقائی سلامتی اور خطے میں قیام امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بھی کیا گیا۔اجلاس میںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے دئیے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کے حوالے سے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔