پورا یورپ ایک ایسے دشمن ملک کے ایٹمی میزائلوں کے نشانے پر آگیا کہ کھلبلی مچ گئی، سب سے بڑا خطرہ!

پورا یورپ ایک ایسے دشمن ملک کے ایٹمی میزائلوں کے نشانے پر آگیا کہ کھلبلی مچ ...
پورا یورپ ایک ایسے دشمن ملک کے ایٹمی میزائلوں کے نشانے پر آگیا کہ کھلبلی مچ گئی، سب سے بڑا خطرہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی خطرناک دھمکیوں کے باوجود یورپی ممالک اب تک یہی سمجھتے رہے کہ اس کے میزائل یورپ کے لئے کبھی خطرہ نہیں بن سکیں گے۔ یورپ کی یہ بے فکری اب اچانک گہری تشویش میں بدل گئی ہے کیونکہ تازہ ترین انکشاف کے مطابق شمالی کوریا نے ناصرف چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو میزائلوں پر نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے بلکہ اس کے میزائل یورپی ممالک تک پہنچنے کی صلاحیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کہ سینئر حکام نے مغربی ممالک کے حکام اور میڈیا کو ایک بریفنگ دی ہے جس میں ممتاز امریکی دفاعی تجزیہ کار جوزف ڈنفر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل ناصرف امریکہ کے لئے خطرہ ہیں بلکہ یورپ بھی ان کے نشانے پر ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی حالیہ دفاعی پیشرفت کے بعد نیٹو اتحاد کے تمام ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔ سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایشین سکیورٹی کے ماہر کرس اوجن نے ان انکشافات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ معلومات درست ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

’اپنے خطرناک ترین ہتھیار ہمارے ملک بھیج دو‘ بڑے یورپی ملک نے روس کو ناقابل یقین پیشکش کردی، پورے یورپ کے پیروں تلے زمین نکال دی کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کہ ہواسونگ 10- میزائل کی رینج چار ہزار کلومیٹر جبکہ KN-08کی متوقع رینج 12ہزار کلومیٹر ہے۔ اگرچہ KN-08 میزائل ابھی ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے اور اس کی رینج کے دعووں ک تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس آبدوزیں موجود ہیں جو اس کے کم رینج والے میزائلوں کو بھی یورپی ممالک کی سرحدوں کے قریب لے جا سکتی ہیں۔