وہ خبر آگئی جس کا ڈر تھا، اسرائیلی فوج نے ایران کے اہم ترین اثاثے پر حملہ کر دیا اور پھر۔۔۔

وہ خبر آگئی جس کا ڈر تھا، اسرائیلی فوج نے ایران کے اہم ترین اثاثے پر حملہ کر ...
وہ خبر آگئی جس کا ڈر تھا، اسرائیلی فوج نے ایران کے اہم ترین اثاثے پر حملہ کر دیا اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن کویتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی ایک تازہ ترین رپورٹ اس دشمنی کے خطرناک ترین مرحلے میں داخل ہونے کا پتا دے رہی ہے۔کویتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل نے شام میں واقع ایرانی اسلحہ فیکٹریوں کو نشانہ بنایا ہے اور متعدد فیکٹریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران اسرائیل نے شام میں متعدد ایسی جگہوں پر حملہ کیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایرانی عسکری فیکٹریاں واقع ہے۔ یہ رپورٹ کویتی اخبار الجریدا میں سامنے آئی، جس کے مطابق یہ حملے سیسیا ، حمس ، جماریا، اور مغربی دمشق کے علاقوں میں کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بظاہر سویلین انڈسٹریل ایریا نظر آنے والے ان علاقوں میں 2011 ءسے ہی ایرانی عسکری فیکٹریاں کام کر رہی ہیں ۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ ان فیکٹریوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بنائے جاتے ہیں جبکہ جنگی جہازوں کا سراغ لگانے کیلئے ریڈار بھی یہاں تیار کیے جاتے ہیں۔