گجرات اورہماچل پردیش کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کو برتری حاصل

گجرات اورہماچل پردیش کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کو برتری حاصل
گجرات اورہماچل پردیش کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کو برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں پہلے تو حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے کا مقابلہ نظر آیا لیکن اب بی جے پی کو برتری حاصل ہے۔دوسری جانب ہماچل پردیش میں ہونے والے انتخابات میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ ابھی تک حاصل ہونے والے رجحانات میں 68 سیٹوں میں اسے 40 پر سبقت حاصل ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ابتدائی ایک گھنٹے میں ووٹوں کی گنتی کے بعد گجرات کی 182 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 83 سیٹوں پر جبکہ کانگریس کو 85 سیٹوں پر سبقت حاصل تھی۔اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 92 سیٹیں چاہیے جبکہ بی جے پی کو 100 سے زیادہ سیٹوں پر سبقت نظر آ رہی ہے،بہر حال نتائج ایگزٹ پول کی ترجمانی بھی نہیں کر رہے کیونکہ تقریبا تمام تر ایگزٹ پول نے بی جے پی کے لیے زبردست کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔
گجرات کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر اس میں اسے شکست ہوتی ہے تو سنہ 2019 کے عام انتخابات میں اسے مشکل پیش آ سکتی ہے۔گجرات میں گذشتہ 22 سال سے بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ وزیر اعظم نریندر اور پارٹی کے صدر امت شاہ کا تعلق اسی ریاست سے ہے اور انھوں نے گجرات کے ترقی کے ماڈل کے نام پر مرکز میں بھی اقتدار حاصل کیا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔