دہشت گردوں کے خلاف چینی بھی میدان میں آگئے، ہزاروں لوگوں نے مل کر حافظ سعید والا کام کردیا

دہشت گردوں کے خلاف چینی بھی میدان میں آگئے، ہزاروں لوگوں نے مل کر حافظ سعید ...
دہشت گردوں کے خلاف چینی بھی میدان میں آگئے، ہزاروں لوگوں نے مل کر حافظ سعید والا کام کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز لاہور میں جماعت الدعوة نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کھینچ لی، اور شاید اسی مثال کی تقلید کرتے ہوئے چین میں بھی ہزاروں سکیورٹی اہلکار دہشت گردی کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہر صوبہ سنکیانگ میں شدت پسندی کے خطرات کے پیش نظر چینی سکیورٹی ایجنسیوں نے کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنکیانگ کے جنوبی مسلم یغور علاقے میں اس پریڈ میں ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا، جن میں مسلح پولیس اور پیراملٹری اہلکار شامل تھے۔ سنکیانگ ڈیلی کا کہنا تھا کہ اس پریڈ کا مقصد دہشت گردوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔ اخبار کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مسلسل نگرانی اور ان پر غیر معمولی دباﺅ نے انہیں ایک مایوس درندے کی طرح کونے میں دھکیل دیا ہے۔

امریکہ کے نیچے زمین نہیں دراصل کیا ہے؟ سائنسدانوں کو ایسی چیز مل گئی کہ پورے امریکہ کا وجود خطرے میں پڑ گیا، سب سے خطرناک اعلان ہوگیا
یاد رہے کہ صوبہ سنکیانگ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سے اکثر واقعات کے لئے یغور مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نسبتاً پرامن دور کے بعد اب ایک بار پھر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ منگل کے روز چاقو سے مسلح افرا دکے تین مختلف حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ دسمبر میں دہشتگردوں نے ایک سرکاری عمارت پر حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کیا۔ گزشتہ ماہ پولیس نے تین دہشتگروں کو بھی ہلاک کیا۔
اگرچہ چینی حکام اس صورتحال کیلئے یغور مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں لیکن انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان مسلمانوں پر حکومت کی جانب سے سخت کنٹرول اور دباﺅ زیادہ مسائل پیدا کررہا ہے۔