سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران آمنے سامنے آگئے، بحرین نے ایسا حکم جاری کردیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، انتہائی سنگین خطرہ!

سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران آمنے سامنے آگئے، بحرین نے ایسا حکم جاری ...
سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران آمنے سامنے آگئے، بحرین نے ایسا حکم جاری کردیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، انتہائی سنگین خطرہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ابھی کم نہ ہوئی تھی کہ سعودی عرب کے قریبی اتحادی ملک بحرین میں حکومت کی مخالفت سب سے بڑی شیعہ پارٹی وفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی کو تحلیل کرکے اس کے تمام اثاثہ جات ضبط کرلینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کا یہ حکم گزشتہ ماہ کی گئی حکومتی کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں وفاق پارٹی کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ العربیہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ وفاق کے تمام فنڈز بحرینی حکومت کو منتقل کردئیے جائیں گے۔
وفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی 2011ءسے بحرینی حکومت کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کررہی ہے، جن میں شیعہ اکثریت کے لئے مزید سیاسی حقوق اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ سال 2011ءمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لئے کنگ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے بھی افواج طلب کرلی تھیں اور ان مظاہروں کے دوران 30 شہری اور 5 پولیس والے ہلاک ہوئے تھے۔


گزشتہ ماہ بحرینی وزارت انصاف کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ مملکت کی سلامتی کے تحفظ کے لئے وفاق پارٹی کو معطل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی۔ بحرینی حکومت کی جانب سے ملک کے نمایاں ترین شیعہ سکالر شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت یہ کہہ کر منسوخ کی جاچکی ہے کہ وہ بیرونی طاقتوں کے اعلیٰ کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔ وفاق، جو کہ بحرین میں حزب مخالف کی سب سے بڑی قانونی طور پر تسلیم شدہ سیاسی سوسائٹی ہے، کا کہنا ہے کہ پارٹی غیر متشدد جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔