جامعہ محمدیہ کی جانب سے کوپن ہیگن میں قرآن واردوکی تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کے لئے فٹ بال کھیلنے کی تربیت کا اہتمام

جامعہ محمدیہ کی جانب سے کوپن ہیگن میں قرآن واردوکی تربیت حاصل کرنے والی ...
جامعہ محمدیہ کی جانب سے کوپن ہیگن میں قرآن واردوکی تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کے لئے فٹ بال کھیلنے کی تربیت کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن(روزینہ کھوکھرسے )آج کوپن ہیگن کے علاقہ Albertslund مین جامعہ محمدیہ کی جانب سے پاکستا نی بچیوں کے لئے فٹ بال کھیلنے کا اہتمام کیا گیا ۔ان بچیوں کو قرآن اور اردو کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ رضاکارانہ طورپر ان بچیوں کو تعلیم دینے والی پاکستانی خواتین نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس فٹ بال میچ کا اہتمام کیا تھا جوکہ ایک کامیاب فٹنس تجربہ رہا ہے .جامعہ نے ٹیچرز سے کہا ہے کہ وہ مسلمان بچیوں کی جسمانی سرگرمیوں کا مزید اہتمام کریں کیونکہ اس تربیتی عمل سے بچیوں میں مثبت سوچ پیدا ہوگی۔
ڈنمارک میں پاکستان کی نئی نسل کو اپنی مادری زبان سیکھانے کی بہت ضرورت ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھ کر پاکستانی خواتین ان بچیوں کو تعلیم دے رہی ہیں۔بچیوں کو قرآن اور اردو پڑھانے والی یہ خواتین اپنی جاب کے علاوہ ہفتے میں دوبار اْردو اور قرآن کی کلاس دیتی ہیں۔کونسل کی طرف سے ان ٹیچرز کو علاقے کے سکول استعمال کرنے کی اجازت ہے, کیونکہ یہ کلاسزز 5 سے 7 بجے تک ہوتی ہیں۔