فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد سفری پابندیاں، بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے پر ایک اور فلسطینی شیرخوار دم توڑ گیا

فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد سفری پابندیاں، بروقت علاج کی ...
فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد سفری پابندیاں، بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے پر ایک اور فلسطینی شیرخوار دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (این این آئی) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد سفری پابندیوں کے نتیجے میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر ایک اور فلسطینی شیرخوار دم توڑ گیا۔

امریکانے ایران پر بیلسٹک میزائیل پروگرام جاری رکھنے پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکر دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ چھ ماہ کے ایک نومولود بچے علی فادی احمدکوپیدائش کے فوری بعد الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بچے کے علاج کی سہولت موجود نہیں اور اسے غزہ سے باہر دوسرے کسی شہر میں موجودہسپتال میں منتقل کیا جائے۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں شدید بیمار بچے کو غزہ سے باہر نہیں لے جایا جاسکا جو اس کی موت کا موجب بنا ہے۔اشرف القدرہ نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تین ہفتے قبل غزہ کے مریضوں پر عاید کردہ سفری پابندی کے بعد اب تک 18 مریض دم توڑ چکے ہیں۔