ملک میں غیر ملکیوں کی حالت زار،سعودی حکومت نے انتہائی سخت موقف اپنا لیا

ملک میں غیر ملکیوں کی حالت زار،سعودی حکومت نے انتہائی سخت موقف اپنا لیا
ملک میں غیر ملکیوں کی حالت زار،سعودی حکومت نے انتہائی سخت موقف اپنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے تارکین وطن کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات پر مبنی اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد کہتے ہوئے رد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب فیصل بن حسن تراد نے ہیومن رائٹس کونسل برائے تارکین وطن کی ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمشنر زید بن رعدالحسین کی رپورٹ کے حقائق درست نہیں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الحسین اپنے ذرائع پر نظر ثانی کریں اور رپورٹ میں ترامیم کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مملکت میں تقریباً ایک کروڑ تارکین وطن ہیں جن کے واضح عارضی معاہدے انہیں مکمل حقوق دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقوق ملک کے قانون میں موجود ہیں جس کی بنیاد اسلامی اصولوں پر ہے۔