امریکہ کو شمالی کوریا کا ایسا جواب کہ ’سپر پاور‘ کا دعویٰ کرنے والا منہ چھپانے لگا

امریکہ کو شمالی کوریا کا ایسا جواب کہ ’سپر پاور‘ کا دعویٰ کرنے والا منہ ...
امریکہ کو شمالی کوریا کا ایسا جواب کہ ’سپر پاور‘ کا دعویٰ کرنے والا منہ چھپانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے بعد امریکا نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اقوام متحدہ کی مدد سے اس پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے کوئی سبق سیکھنے کی بجائے الٹا امریکا کو ہی سبق سکھا دیا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کا جواب میزائل چلا کر دیا۔ امریکی افواج کی قریبی سمندر میں موجودگی کے باوجود شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل فائر کردئیے، جو کہ بحرالکاہل میں گرے۔ اخبار نے جنوبی کوریا کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ روڈونگ میزائل (جنہیں نوڈونگ میزائل بھی کہا جاتا ہے) شمالی کوریا کے مغربی علاقے سے چلائے گئے اور یہ مشرقی سرحد کے اوپر سے گزرتے ہوئے 500 میل کی دوری پر بحرالکاہل میں گرے۔
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل چلائے جانے پر امریکی افسران میں خوف و ہراس کی فضاءپیدا ہوگئی اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ امریکی حکام بھی چونک اٹھے۔ حال ہی میں امریکا اور جنوبی کوریا کی طرف سے خطے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جنہیں شمالی کوریا اپنے خلاف امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی تیاریوں کا حصہ قرار دے رہا ہے۔

مزید جانئے: شمالی کوریانے ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے مزید تحربات کی دھمکی دیدی
شمالی کوریا کی طرف سے میزائل داغے جانے کے بعد پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکا نے شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔