داود ابراہیم کی بالی ووڈ اداکارہ سے خفیہ شادی کا انکشاف

داود ابراہیم کی بالی ووڈ اداکارہ سے خفیہ شادی کا انکشاف
داود ابراہیم کی بالی ووڈ اداکارہ سے خفیہ شادی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈر ولڈ ڈان داود ابراہیم کی بھارتی اداکارہ سے خفیہ شادی اور اس میں سے ایک بیٹے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار اپنے کتاب ’ڈائل ڈی فار ڈان ‘میں انکشاف کیاہے کہ داود ابرہیم نے ایک بھارتی اداکارہ سے شادی کر رکھی ہے اور اس میں ان کا ایک بیٹا بھی ہے جسے بھارتی اداکارہ کی بہن مبینہ طور پر بنگلور میں پروان چڑھا رہی ہیں ۔
نیرج کمار آج کل بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنے فرائض انجام دہے رہے ہیں ،ان کی کتاب ڈائل ڈی فار ڈان کی رونمائی تقریب ہفتہ کے روز ہوگی ۔نیرج کمار نے اپنی کتاب میںکہاہے کہ انہیں داود ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی منصور احمد نے داود ابراہیم کی زندگی سے پردہ اٹھایا ہے ،جسے دہلی کی جامعہ مسجد سے گرفتار کیا گیاتھا،منصور احمد نے انہیں بتایا ہے کہ داود ابراہیم ایک عیاش قسم کے انسان ہیں اور وہ خواتین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اور کرکٹ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔
منصور احمد داو¿د ابراہیم کا بزنس سنبھالتا ہے جبکہ احمد منصور بچپن ہی سے داو¿د ابراہیم سے واقف ہے اور اسے خوب جانتا بھی ہے. نیرج ک±مار نے بتایا کہ مانیٹری مسائل، رئیل اسٹیٹ اور بالی وڈ فلموں کی ریلیز کی تاریخ تک داو¿د ابراہیم کی دبئی کی عدالت میں طے پاتی ہیں ۔