مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،لشکر طیبہ نے ذمہ داری قبول کر لی :بھارتی ٹی وی زی نیوز کا دعویٰ

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،لشکر طیبہ نے ذمہ داری ...
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،لشکر طیبہ نے ذمہ داری قبول کر لی :بھارتی ٹی وی زی نیوز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم ’’لشکر طیبہ ‘‘ نے قبول کر لی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بارہمولہ میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر بھاری اسلحہ سے لیس مجاہدین نے آرمی کیمپ کی پچھلی دیوار پھلانگ کر اندر پہنچے اور دستی بموں کے ساتھ حملہ کر دیا ،اس حملہ میں 17بھارتی فوجی ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔زی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے ۔واضح رہے کہ اس قبل بھارتی فوج کے ڈارئیکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن جنرل رنبیر سنگھ نے حملے کا ذمہ دار جیش محمد کو ٹھہرایا تھا ۔

مزید پڑھیں:اڑی حملے میں پاکستان کادخل نہیں، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں: خواجہ محمد آصف