سعودی عرب کا شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک ملین ریال کی امداد

سعودی عرب کا شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک ملین ریال کی امداد
سعودی عرب کا شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک ملین ریال کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عر ب حکومت نے یمن میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی صالح کی حامی ملیشیا کیخلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے سعودی فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک ملین ریال امداد دینے کااعلان کر دیاہے ۔ویب سائٹ العربیہ کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے نجران میں حوچی باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے سارجنٹ احمد الشہری،سپاہی خالد بن علی المجھلی اور ابراہیم العامری کے اہل خانہ کو ایک ایک ملین ریال کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر فاع کا کہناتھا کہ حکومت فوج کے شہداءاور زخمیوں کے اہل خانہ کی تمام ضروریات پوری کرے گی ۔

مزیدپڑھیں:شاہ سلمان کا یمن کے لئے 274 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
وزیردفاع نے فوجی آپریشن میں ایک حادثے کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں سیکنڈ سارجیٹ علی بن حمود الحمدی اور العریف مساوی علی الدیبی کے لواحقین کو بھی ایک ایک ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔