’جب جنگ ہوگی تو کوئی امریکی فوجی اپنی جگہ سے ہل بھی نہ سکے گا اور ہم اس ہتھیار سے سب تباہ کردیں گے‘ روس دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار منظر عام پر لے آیا، پل بھر میں کیا کرسکتا ہے؟ جان کر امریکی فوج کے واقعی ہوش اُڑجائیں

’جب جنگ ہوگی تو کوئی امریکی فوجی اپنی جگہ سے ہل بھی نہ سکے گا اور ہم اس ہتھیار ...
’جب جنگ ہوگی تو کوئی امریکی فوجی اپنی جگہ سے ہل بھی نہ سکے گا اور ہم اس ہتھیار سے سب تباہ کردیں گے‘ روس دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار منظر عام پر لے آیا، پل بھر میں کیا کرسکتا ہے؟ جان کر امریکی فوج کے واقعی ہوش اُڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) تیسری عالمی جنگ کا خطرہ دنیا پر منڈلارہا ہے اور امریکی افواج روس کو چاروں جانب سے گھیرا ڈالنے کیلئے آگے بڑھ رہی ہیں، مگر اس موقع پر روس نے ایک ایسی دھمکی دے ڈالی ہے کہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجوں کے قدم لڑکھڑانے لگے ہیں۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے جنگ کی غلطی کی تو اس کا نیا ہتھیار ’الیکٹرونک بم‘ امریکہ کے تمام ہتھیاروں اور جنگی آلات کو ایک ہی وار میں تباہ و برباد کردینے کیلئے کافی ہوگا۔ روسی میڈیا میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں روسی فوجیوں کو مشق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ الیکٹرونک بم کا استعمال کرکے امریکہ کے بحری بیڑوں کی الیکٹرونک کمیونیکیشن منجمد کردیں گے۔
ویڈیو میں امریکہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے ”جیتنے کیلئے آپ کو مہنگے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہوتی، طاقتور ریڈیو الیکٹرونک جیمنگ ہی کافی ہے۔“ ایک SU-24 بمبار طیارے کے ذریعے الیکٹرونک جیمنگ ہتھیار کے استعمال کے مناظر دکھائے گئے ہیں جو ایک جنگی بحری جہاز کے الیکٹرونک سگنل منجمد کرکے اسے ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جنگ کا خطرہ شدید ترین ہوگیا، وہ ملک جس کی سرحد پر روس نے اپنے جدید ترین میزائل پہنچادئیے، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ۔۔۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اس ہتھیار کی وجہ سے امریکہ کو شرمندگی اٹھانے پر مجبور کیا جاچکا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں اس کے تمام جنگی آلات کو ایک ہی حملے میں ناکارہ بنادیا جائے گا۔ روس نے اس نئے ہتھیار کے ساتھ ہی ریڈیو الیکٹرونک جیمنگ ڈوم نامی ٹیکنالوجی کا انکشاف بھی کیا ہے جو اس کی سرحدوں پر طاقتور الیکٹرونک لہروں کا خول بنا کر اسے دشمن کے طیاروں سے مکمل طور پر محفوظ کرسکتی ہے۔ اسی طرح جیمنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے دشمن کے میزائلوں کا رُخ بدلنے کی طاقت کے حامل ہتھیاروں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں ”تمام بموں کی ماں“ گرائے جانے کے بعد یہ سمجھا جارہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا بگل بج چکا ہے۔ روس بھی امریکہ کی جانب سے کسی ممکنہ جارحیت کے خدشے کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کررہا ہے، اور اس کشیدہ صورتحال میں کچھ بعید نہیں کہ کسی بھی لمحے ایک خوفناک جنگ کا آغاز ہوجائے۔