ٹویٹر نے سعودی عرب کو 65مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں

ٹویٹر نے سعودی عرب کو 65مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں
ٹویٹر نے سعودی عرب کو 65مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے این این)سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر نے سعودی عرب کی درخواست پر ریاض کو 65 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن مشتبہ دہشت گروپوں کے بارے میں ریاض کو مطلع کیا گیا وہ سعودی حکام کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھے۔ ان کے بارے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کو ریاض حکومت کو فراہم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ششماہی کی نسبت اس بار سعودی عرب کو 52 فیصد زیادہ مشتبہ افراد کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

"ٹویٹر" کے ذریعے مشتبہ افراد تک رسائی کی سب سے زیادہ کوششیں امریکا کی جانب سے کی جاتی ہیں۔ امریکا کی جانب سے دو ہزار 436 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواستیں دی گئی تھیں جن میں سے 80 فیصد درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے متعلقہ افراد کی نشاندہی کی گئی۔خلیجی ریاست کویت کو سات مشتبہ افراد اور متحدہ عرب امارات کو دو مشتبہ شدت پسندوں کی معلومات فراہم کی گئیں۔ مصر کی جانب سے بھی متعدد افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر قاہرہ کو تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔