مصر،حکومت نے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ویب سائٹ پر پابندی عائدکردی
قاہرہ (یوا ین پی)مصرحکومت کی جانب سے پورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ویب سائٹ پر پابندی عائدعائد کردی گئی۔
جنگی جنون: بھارت امریکہ سے 6جدید اپاچی ہیلی کاپٹر خریدے گا
غیرملکی میڈیا کے مطابق ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ویب سائٹ پر مصر میں پابندی عائد کردہ پابندی سے متعلق قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے جبکہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جاری کردہ اس گروپ کے بیان میں مصری فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مصر میں کل 135 ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ قاہرہ حکومت نے 24مئی سے متعدد خبری ویب سائٹس اور انتہا پسند مسلم پلیٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔