شوہر کے چہرے کی تازگی سے ہمارے درمیان عمر کے فر ق کااحساس ہوتاہے:بریجیٹ میکرون
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ میکرون نے کہاہے کہ جب میں اپنے شوہر میکرون کا چہرہ دیکھتی ہوں تو ان کے چہرے کی تازگی سے ہمارے درمیان عمر کے فرق کا واضح احساس ہوتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کے پہاڑ توڑنے والی مودی حکومت کے وزیر داخلہ نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرانس کی خاتون اول بریجیٹ کا اپنے اور شوہر کی عمر کے درمیان فرق سے متعلق کہنا تھا کہ جب بھی شوہر کی طرف دیکھتی ہوں عمر کے فرق کا احساس ہوتا ہے کیونکہ میرے چہرے پر جھریاں جبکہ میکرون کے چہرے پر تازگی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی اپنی لوسٹوری کے بارے میں پڑھا ایسے محسوس ہوا جیسے کسی اور کی کہانی ہے۔ خاتون اول کے اس بیان کے بعد لوگ حیرانی میں مبتلا ہوگئے کیونکہ انہوں نے 25سال چھوٹے شوہر سے متعلق پہلی بار کھل کر اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خود سے25سال بڑی 65سالہ بریجیٹ سے لومیرج کی ہوئی ہے جوکہ ماضی میں ان کی ٹیچر بھی تھیں۔