رجب طیب اردگان کا ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، سفیر کی ہلاکت پر صورتحال سے آگاہ کیا

رجب طیب اردگان کا ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، سفیر کی ہلاکت پر ...
رجب طیب اردگان کا ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، سفیر کی ہلاکت پر صورتحال سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترکی میں روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک ،حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ کی فوٹو گیلری میں نمائش کے موقع پر پولیس افسر نے فائرنگ کرکے روسی سفیر آندرے کارلوف کو قتل کردیا ۔ افسوسناک واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے فوری بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترک حکام نے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔