اسرائیلی خاتون پر چاقوحملہ،فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل پرپابندی عائد

بین الاقوامی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک اسرائیلی خاتون اہلکار کی چاقو حملے میں ہلاکت کے بعد رمضان کے دوران میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے کے لیے دی گئی اجازت واپس لے لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حملہ آوروں کے مکانوں کو مسمار کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔