چین طوفانی موسلادھاربارشوں کے باعث 6افراد لاپتہ

بین الاقوامی

بیجنگ (آن لائن)چین میں طوفانی موسلادھار بارشوں اور مختلف وقعات میں6افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسلادھار بارش اور دریائی بندھ ٹوٹنے کے باعث بیجنگ کے مقربی ضلح مینیوگو کےٹاﺅن شپ زہائی نانگ میں گیارہ افراد لاپتہ ہوگئے ریسکیو عملے نے ان میں سے پانچ افراد کو بازیاب کرلیا دیگر 6لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے.