جاپان میں پاکستان ایسوسی ایشن کی گرینڈافطار پارٹی

بین الاقوامی

ٹوکیو(عبدالباسط بلوچ)جس طرح جاپانی لوگ مہمان نواز ہیں اسی طرح جاپان میں رہنے والے پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں۔رمضان میں خاص طور پر اور اور اس کے علاوہ عمومی طور پر پاکستانی کمیونٹی مل بیٹھنے کے پروگرام ترتیب دیتی رہتی ہے۔جس سے کئی بچھڑے مل جاتے اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔اسی طرح کا ایک پروگرام پاکستان ایسوسی ایشن جاپان نے ترتیب دیا۔

افطاری کے اس پروگرام میں ہر جماعت اور مسلک کے لوگوں کی بھرپور شرکت بھی دیکھنے کو ملی۔افطاری میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد بہلم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے حافظ مہر شمس نے زور دیا کہ ہمیں ایک اچھے پاکستانی بننے کی ضرورت ہے۔شہزاد بہلم نے اپنے خطاب میں کہا ہم یہاں اپنے وطن اور اسلام کے سفیر ہیں۔ہمیں ہرممکن اپنے وطن کا نام روشن کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم خان نے سرانجام دے۔

اس مختصر پروگرام میں محبوب خان،سکندر علی خرم شہزاد،حبیب الرحمان ملک ،مولانا عبدالرحمان صدیقی،قاری علی حسن ،پاکستان سے آئے نعت خواں ،اور جاپان میں سوشل میڈیا کا معروف نام محمد سلیم سائیں،اور کثیر تعداد میں بزنس مینوں نے شرکت کی۔آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان اور حافظ شمس مہر کی طرف سے ڈیلی پاکستان آن لائن جاپان کے نمائندہ خصوصی کوگلدستہ پیش کیا ۔