پیرس میں 52ویں ائیر شو کا آغاز، پاکستانی ائیرفورس کا وفد بھی شریک

بین الاقوامی

پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے 52ویں 4 روزہ ائیر شو کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستانی ائیرفورس کا وفد بھی شریک ہے ۔

راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پرپاکستان سے کئی باربات کی،یقین ہے اس حوالے سے جلد درست فیصلہ ہوگا:ایرانی سفیر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں52ویں ائیرشو کا آغاز ہوا۔فرانسیسی صدر ایمونل میکران نے تقریب کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں پاکستانی وفد کی طرف سے فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور دنیا بھر سے 300سے زائد وفود شریک ہیں۔بعد ازاں پاکستانی سفیر اور وفد کے دیگر اراکین نے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔پاکستان اور فرانس کے درمیان تاریخی اور قریبی دفاعی تعلقات ہیں۔پاکستانی وفد پیر س میں قیام کے دوران بہت سی ملاقاتیں کرے گا جس میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی ۔پیرس ائیر شو لی بورگیٹ ائیرپورٹ پرہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے کرتب دکھائیں گے۔ شو میں رکھے ایک طیارے پر باز کی تصو یر پینٹ کی گئی ہے۔ پیرس ائیرشو کی سب سے خاص بات فلائنگ کار ہو گی، جسے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایرو موبل کمپنی کی تیار کردہ یہ جدید اڑنے والی کار 10 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتی ہے۔