شمالی کوریا کا نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ, کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا

شمالی کوریا کا نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ, کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی ...
شمالی کوریا کا نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ, کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(صباح نیوز) شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔ریاستی خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے اینجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔تاہم شمالی کوریا کے اس تجربہ کرنے کے دعوے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دور جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ایک آپشن ہے یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سٹریٹیجک برادشت کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوئوں پر غور کر رہا ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی جو عسکری سرگرمیوں سے پوری طرح خالی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ادھر امریکی فوج کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس سسٹم 'تھاڈ' کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔