وائٹ ہاؤس کے باہر کار بم کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار ،امریکی سیکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے

وائٹ ہاؤس کے باہر کار بم کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار ،امریکی سیکیورٹی ...
وائٹ ہاؤس کے باہر کار بم کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار ،امریکی سیکیورٹی اداروں نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی چیک پوسٹ کے پاس کار لے جانے اور اس میں بم ہونے کی افواہ پھیلانے کی پاداش میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب سیکرٹ سیکیورٹی سروس نے اس وقت ایک نامعلوم شخص کو حراست میں لے لیا جب وہ وائٹ ہاؤس کی چیک پوائنٹ پر اپنی گاڑی لے گیا اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی میں بم نصب ہے ،جسے وہ اڑا دے گا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ حملہ آور پر قابو پا کر اسے حراست میں لے لیا اور گاڑی کی مکمل تلاشی لی تو اس میں سے کوئی بھی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ،زیر حراست شخص سے بھی کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ۔مشکوک شخص کی جانب سے بم کی جھوٹی افواہ پر امریکی سیکیورٹی اداروں نے وائٹ ہاؤس کے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے ،تاہم سرکاری حکام نے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔امریکی نشریاتی ادارے’’ سی این این‘‘ کے مطابق جس وقت وائٹ ہاؤس کے قریب سے بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں تھے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس وقت ایک شخص کو گرفتا ر کیا گیا تھا جب وہ وائٹ ہاؤس کی گراؤنڈ کا جنگلہ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔